BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن میں چھاپہ، لوگوں میں تشویش
مشرقی لندن
سابق صحافی ایوان رڈلی مشرقی لندن میں لوگوں سے مل رہی ہیں
مشرقی لندن میں جمعہ کو انسدادِ دہشت گردی کی پولیس کی طرف سے مارے جانے والے چھاپے پر مسلمانوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔

چھاپے میں دو سو پچاس پولیس افسروں نے حصہ لیا جن میں سے کئی کیمیائی ہتھیاروں سے بچاؤ کے لباس پہنے ہوئے تھے۔ کارروائی کے دوران ایک شخص کو گولی لگ گئی اور اسے اور اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ ’خاص اطلاع‘ ملنے کے بعد مارا گیا ۔ لیکن گھر سے ابھی تک ایسا کوئی کیمیائی مادہ یا آلہ نہیں ملا ہے جس کا سکیورٹی سروسز کو خدشہ تھا۔

بی بی سی کے نامہ نگار کرسپن تھورولڈ کے مطابق ابھی تک دونوں بھائیوں کی حراست اور گھر کے گھیراؤ کی وجہ سے مقامی مسلم برادری میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔

مقامی کونسلر اور الائنس آف مسلم ایسوسی ایشن کے رکن ڈاکٹر ذوالفقار کہتے ہیں کہ ’لوگ چھاپے کی بنیاد، خفیہ اطلاع کی ایمانداری، اور گولی چلائے جانے پر ہی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ آپ بتائیں کہ کیوں کسی شخص پر گولی چلائی گئی جب کہ گھر کے اندر اسلحہ ہی نہیں تھا‘۔

لندن پولیس
پولیس کے ہاتھ میں ابھی تک کوئی ثبوت نہیں آیا

سابق صحافی اور نو مسلم ایوان رڈلی نے برطانیہ کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کرنا بند کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ بالکل واضح ہے کہ گیارہ ستمبر کے واقعات کے بعد مسلم برادری کو نامناسب طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تین ہزار سے زائد مسلم گھروں پر چھاپہ مارا گیا ہے، انسدادِ دہشت گردی کے ظالمانہ قوانین کے تحت نو سو پچاس مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اور ان سب کے بعد ایک درجن سے کم لوگوں کو سزائیں دی گئیں ہیں جن میں سے اکثر اپیل کے مراحل میں ہیں‘۔

پولیس کو کئی برطانوی شہریوں کی حمایت حاصل ہے جن میں وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر بھی شامل ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک سو ایک فیصد پولیس کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کے کمانڈر سٹیو ایلن کے مطابق پولیس کو مقامی برادریوں کی بھی حمایت چاہیئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد