لیڈز کا پہلا مسلمان میئر منتخب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے شہر لیڈز میں پہلی بار کسی ایشیائی کو لارڈ میئر کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ میئر کے لیے منتخب ہونے والے محمد اقبال لیڈز کے جنوب میں واقع ہنسلٹ وارڈ کے سے کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ لندن پر 7 جولائی کو کیے جانے والے بم حملوں میں ملوث تین بمباروں کا تعلق لیڈز کے ان علاقوں سے تھا جو ان کے حلقے سے ملحق ہیں۔ محمد اقبال لیڈز کی مسلمان برادری کی جانب سے لندن حملوں کی مذمت کرنے میں پیش پیش تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ بحیثیت میئر مختلف عقائد اور ثقافتوں کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ قریب لانے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’لیڈز کا پہلا ایشیائی لارڈ میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر انہیں انتہائی خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’لیڈز کا شہر دنیا بھی سے آنے والے لوگوں کا خیر مقدم کرنے کی عظیم روایت کا امین ہے۔ اس شہر نے میرے خاندان کا بھی خیر مقدم کیا اور اب اس شہر کی نمائندگی کا ایک ایسا موقع ملنا میرے لیے ایک عظیم اعزاز ہے‘۔ وہ 1970 میں جب اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آئے تھے تو ان کی عمر صرف سات سال تھی۔ وہ پیشے کے اعتبار سے تاجر ہیں۔ ان کی اہلیہ کا نام فاطمہ ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔ بیٹی صائقہ بائیس سال کی ہیں اور لیڈز یونیورسٹی میں قانون کی تعلین حاصل کر رہی ہیں۔ جب کے بیٹا اویس نو سال کا ہے۔ | اسی بارے میں لیڈز میں چھ افراد گرفتار18 July, 2005 | آس پاس لیڈز کے ایشائیوں کی پریشانیاں15 July, 2005 | آس پاس لیڈز کا بیورلی ہلز اور آکسفورڈ سرکس15 July, 2005 | آس پاس لیڈز کےمسلمان تشویش کا شکار14 July, 2005 | آس پاس لیڈز میں خوف کے سائے13 July, 2005 | آس پاس لیڈز میں چھاپے: ویڈیو12 July, 2005 | آس پاس لیڈز میں پولیس کارروائی جاری12 July, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||