 |  گرفتاریوں کو لندن بم حملے سے کوئی تعلق نہیں: پولیس |
برطانیہ کی کاؤنٹی یارکشائر میں چھ افراد کو امیگریشن کے قوانین کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ لیڈز شہر کے بیسٹن علاقے میں کی جانے والی گرفتاریوں کا سات جولائی کو لندن میں کیے جانے والے بم حملوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ پولیس نے کہا کہ لیڈز شہر میں حفاظتی اقدام کے تحت ایک گھر کا محاصرہ کیا گیا تھا۔ اس قبل اطلاعات تھیں کہ چھ افراد کو انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ اس مرحلے تک ان گرفتاریوں کو لندن بم دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمد صدیق خان لندن بم حملوں میں ملوث تیس سالہ بمبار سات جولائی کو بیسٹن کے علاقے سے لندن آیا تھا۔ |