BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 August, 2006, 14:12 GMT 19:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’القاعدہ منصوبہ جیسا لگتا ہے‘
امریکہ میں داخلی سلامتی کے وزیر مائکل چرٹکاف
امریکہ میں داخلی سلامتی کے وزیر مائکل چرٹکاف
برطانیہ کے ہوائی اڈوں سے طیاروں پر مبینہ ناکام دہشت گرد حملوں کی خبر کے پیش نظر امریکہ نے تمام پروازوں پر چوکسی کی سطح بڑھا دی ہے۔

برطانیہ سے امریکہ آنے والی پروازوں پر اب ’ریڈ الرٹ‘ ہے جو کہ چوکسی کی انتہائی سطح ہے۔ امریکہ کی اندرون ملک تمام پروازوں پر ’اورنج الرٹ‘ ہے جو کہ اس سے صرف ایک درجہ کم ہے۔

امریکہ میں داخلی سلامتی کے وزیر مائکل چرٹکاف نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان پروازوں پر ہوائی سکیورٹی کے مزید گارڈ یعنی ’ائر مارشل‘ تعینات کیے جائیں گے۔

 اٹلی کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے دو روز تک برطانیہ کے ہوائی اڈوں سے سفر سے گریز کریں

امریکہ کی داخلی سلامتی کے وزیر مائکل چرٹکاف نے لندن میں نا کام کیے جانے والے منصوبے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ’کئی لحاذ سے القاعدہ کا منصوبہ جیسا لگتا ہے لیکن کیونکہ ابھی تفتیش جاری ہے تو اس بارے میں ابھی کوئی حتمی نتیجہ نہیں اخذ کیا جا سکتا۔‘

چرٹکاف کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا ارادہ تھا کہ کئی مختلف طیاروں پر ایک ہی وقت دھماکے کیے جاتے۔

امریکہ کے قومی تفتیشی ادارے ’ایف بی آئی‘ کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ ’اس میں اور القاعدہ کے منصوبوں میں کئی پہلو مشترک ہیں۔‘

 اطلاعات کے مطابق اس دہشت گرد منصوبے میں دھماکہ خیز مائع مواد استعمال کیا جانا تھا۔ اسی لیئے اب امریکی حکومت نے تمام پروازوں پر مائع مواد اور ’جیل‘ پر پابندی عائد کر دی اور اب پرواز پر میک اپ، لوشن، توتھ پیسٹ وغیرہ لے جانا منع ہے۔ مشروبات لے جانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے

اطلاعات کے مطابق اس دہشت گرد منصوبے میں دھماکہ خیز مائع مواد استعمال کیا جانا تھا۔ اسی لیئے اب امریکی حکومت نے تمام پروازوں پر مائع مواد اور ’جیل‘ پر پابندی عائد کر دی اور اب پرواز پر میک اپ، لوشن، توتھ پیسٹ وغیرہ لے جانا منع ہے۔ مشروبات لے جانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹونی سنو نے کہا ہے کہ امریکہ آنے والی پروازوں پر حملے کے اس منصوبے میں امریکہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ’ہمارا خیال ہے کہ یہ واضح طور پر امریکہ کے لیے خطرہ تھا۔‘

ترجمان کے مطابق امریکی صدر جارج بش کو حالات کے بارے میں پوری طرح مطلع کر دیا گیا ہے اور اس سکیورٹی آپریشن کے بارے میں انہیں کئی روز سے معلوم ہے۔ صدر بش اس وقت ٹیکساس میں اپنی رینچ پر چھٹی گزار رہے ہیں۔

ادھر برطانیہ کے ہوائی اڈوں کے علاوہ یورپی ہوائی اڈے بھی جمعرات کے واقعات سے متاثر ہوئے ہیں۔

اٹلی کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے دو روز تک برطانیہ کے ہوائی اڈوں سے سفر سے گریز کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد