 | | | مسافروں کو پروازوں میں تاخیر سے متنبہ کیا گیا ہے |
طیاروں کو پروازیوں کےدوران تباہ کرنے سازش کے مبینے انکشاف کے بعد امریکہ اور برطانیہ میں متعدد ہنگامی اقدام کیئے گئے ہیں۔ ہیتھرو ہوائی اڈے کا نظم و نسق چلانے والی کمپنی نے ان تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے جو ہیتھرو پر لینڈ کرنے کے لیئے روانہ ہونے والی تھیں۔ لیکن وہ پروازیں ہیتھرو اتر سکیں گی جو روانہ ہو چکی ہیں۔ طیاروں کو پروازوں کےدوران تباہ کرنے کی سازش کے مبینہ انکشاف کے بعد امریکہ اور برطانیہ میں متعدد ہنگامی اقدام کیئے گئے ہیں۔ امریکہ کے محکمۂ برائے اندرونی سلامتی کا کہنا ہے کہ ایسی تمام تجارتی پروازوں میں خطرے کی سطح کو بلند کر دیا گیا ہے جو برطانیہ سے آنے والی ہوں۔ برطانوی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی صبح تک کابینہ کی ایمرجنسی کمیٹی کے تین اجلاس ہوئے، جن میں خطرے کے سلسلے میں چوکسی کی سطح پر غور کیا گیا۔ان اجلاسوں کی صدارت وزیر داخلہ جون ریڈ نے کی۔ برطانوی وزیراعظم کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ٹونی بلیئر نے گزشتہ رات صورتِ حال کے بارے میں امریکی صدر جارج بش کو آگاہ کیا۔ حکومت نے مسافروں کو پروازوں میں تاخیر سے متنبہ کیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو وہ گھر پر ہی رہیں۔ |