BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 13 September, 2006, 13:55 GMT 18:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ: چودہ افغانی زیر حراست

گزشتہ ماہ اس علاقے میں ایک اور نجی ہسپتال سے اٹھائیس افغانیوں کوگرفتار کیا گیا تھا
کوئٹہ میں پولیس نے ایک نجی ہسپتال سے چھ زخمیوں سمیت چودہ افغانیوں کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع پر نجی ہسپتال پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے چودہ افغانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے چھ زخمی ہیں جبکہ آٹھ افراد ان زخمیوں کے ہمراہ تھے۔

یہ افغانی صوبہ ہلمند سے علاج کے لیئے کوئٹہ آئے ہیں اور ان کا تعلق طالبان سے ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دو زخمیوں کو ان کی حالت کی وجہ سے ہسپتال میں ہی چھوڑ دیا گیا تاہم پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

ایک زخمی عبداللہ نے بتایا کہ ان کا تعلق طالبان سے نہیں ہے بلکہ وہ گھاس کاٹ رہے تھے کہ اچانک شدید بمباری شروع ہو گئی جس سے وہ زخمی ہوئے ہیں۔

ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ افغانستان میں جنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا واقعی یہ لوگ مشتبہ طالبان یا عام شہری ہیں۔ اصل صورتحال تفتیش کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

گزشتہ ماہ اس علاقے میں ایک اور نجی ہسپتال سے اٹھائیس افغانیوں کوگرفتار کیا گیا تھا جن پر شک تھا کہ ان کا تعلق مشتبہ طالبان سے ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ان اٹھائیس میں سے دس زخمی تھے اور باقی ان زخمیوں کے ہمراہ آئے تھے اور اس وقت سب جیل میں ہیں۔

پہلے گرفتار کیے گئے افغانیوں سے بین الاقوامی تنظیم کے خط برآمد ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ یہ لوگ جنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں اور یہاں کندھار میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کوئٹہ علاج کے لیئے بھیجا جا رہا ہے۔

ان افغانیوں نے یہاں کچھ صحافیوں کو بتایا تھا کہ ان کا تعلق طالبان سے نہیں ہے۔ ان نجی ہسپتالوں سے معلوم ہوا تھا کہ اکثر افغانی علاج کے لیئے یہاں کوئٹہ آتے ہیں۔ ان میں خواتین اور بچے شامل ہوتے ہیں۔

اسی بارے میں
کوئٹہ میں دھماکہ: 19 زخمی
28 July, 2006 | پاکستان
کوئٹہ میں ہڑتال جاری
06 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد