کوئٹہ میں دھماکہ: 19 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل میں نصب بم کے پھٹنے سے 19 افراد زخمی ہوئے ہیں ـ زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ـ یہ زور دار دھماکہ کوئٹہ کے چمن پھاٹک کے قریب نمازِ جمعہ کے بعد ایک مقامی بینک کے سامنے ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال اور بی ایم سی کمپلیکس لایا گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد ضلعی رابطہ افسر ڈاکٹر عمر بابر ہسپتال پہنچے اور بی بی سی کو بتایا کہ یہ بم نامعلوم تخریب کاروں نے ایک موٹر سائیکل میں نصب کر رکھا تھاـ واضع رہے کہ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا جب اس کے تھوڑی ہی دیر بعد چند گز کے فاصلے پر ایوب اسٹیڈیم میں جماعت اسلامی کا سہہ روزہ اجتماع شروع ہونے والا تھاـ دھماکے کے بعد وہاں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گۓـ زخمیوں میں ایک عورت اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہےـ کسی شخص یا گروپ نے ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہےـ | اسی بارے میں کوئٹہ: تفتان ریلوے لائن پر دو دھماکے01 July, 2006 | پاکستان ’بلوچستان میں بمباری کی ہے‘17 July, 2006 | پاکستان ’500 بگٹیوں نے ہتھیار ڈال دیے‘21 July, 2006 | پاکستان بلوچستان: حکومت کی ’نظرِ کرم‘26 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||