کوئٹہ: تفتان ریلوے لائن پر دو دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ تفتان ریلوے لائن پر دو دھماکے ہوئے ہیں جس سے ریل کی پٹڑی کے تقریباً چھتیس فٹ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ اسی علاقے میں نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کور کی چوکی پر راکٹ داغا ہے اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ امیر محمد خاصخیلی نے بتایا ہے کہ ایک دھماکہ یہاں سے ایک سو بیس کلومیٹر دور نوشکی اور کسنگی کے درمیان ہوا ہے جبکہ دوسرا دھماکہ سپیزنڈ اور شیخ واصل کے درمیان ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوشکی کسنگی کے درمیان ہونے والے دھماکے سے پٹڑی کے چھتیس فٹ کے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ دوسرے دھماکے سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ تفتان ایران کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ اس ریلوے لائن کے ذریعے پہلے مہینے میں دو مرتبہ مسافر گاڑی جاتی تھی لیکن دھماکوں اور راکٹ فائرنگ کے واقعات کے بعد یہ سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اس ریلوے لائن پر مال گاڑی مہینے میں دو مرتبہ چلتی ہے۔ نوشکی کے انتظامی افسر پسند بلیدی نے بتایا ہے رات نامعلوم افراد نے گلنگور کے مقام پر فرنٹیئر کور کی چوکی پر راکٹ داغا ہے اور پھر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ اس کے بعد ایف سی نے جوابی کارروائی کی ہے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ اس جھڑپ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ روز کوہلو میں دھماکوں کے حوالے سے اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے آزاد بلوچ نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ ان دھماکوں میں ایف سی کا جانی نقصان ہوا ہے۔ کوہلو کے انتظامی افسر کمیل علی نے بتایا تھا کہ اس میں لیویز کے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں کوہلو: کشیدگی جاری25 June, 2006 | پاکستان بیس غیرملکی ’گرفتار‘ 23 June, 2006 | پاکستان قلات: بم حملہ، دالبندین پٹڑی تباہ15 June, 2006 | پاکستان سوئی کے کئی علاقوں پرگولہ باری14 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||