بیس غیرملکی ’گرفتار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ اور ژوب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیس غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی جارہی۔ کوئٹہ کے مخلتف علاقوں میں جمعرات کی شب چھاپے مارے گئے ہیں۔ کاکڑ کالونی سےگیارہ افغانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کا تعلق مشتبہ طالبان سے ہے۔ اسی طرح ایک اور چھاپے کے دوران افغانستان کے شمالی علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ چاروں افراد کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج کی فائرنگ رینج کے دھماکوں میں ملوث ہیں۔ گزشتہ ماہ فائرنگ رینج میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے ہوئے تھے جس میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ جمعرات کو ژوب سے وانا جانے والی ایک بس سے پانچ غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں چار ترک اور ایک افغان شامل ہیں۔ ان تمام افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری یعقوب نے اس بارے میں کہا ہے کہ پولیس نے اس طرح کی کوئی گرفتاریاں نہیں کی ہیں لیکن کسی اور ادارے کے اہلکاروں نے کی ہوں تو اس کا انہیں علم نہیں ہے۔ |
اسی بارے میں شمالی وزیرستان: غیرملکی گرفتار 22 August, 2005 | پاکستان غیر ملکیوں کا انخلاء شروع14 March, 2006 | پاکستان آٹھ غیرملکیوں کی ملک بدری16 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||