 |  بلوچستان میں غیر قانونی طور پرداخل ہونے والے لوگ مسئلہ ہیں۔ |
ایران سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے پر انتیس بھارتی افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ ایرانی سرحدی فوجوں نے ان افراد کو کل رات تفتان کے راستے پاکستان میں دھکیل دیا تھا جہاں پر انہیں تفتان لیویز نے حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ستائیس سکھ اور دو ہندو ہیں اور ان کا تعلق بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔ یہ لوگ یونان کے راستے یورپ میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن یونانی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے جس نے انہیں واپس ترکی بھیج دیا جہاں سے انہیں ایران بھجوا دیا گیا تھا۔ واضع رہے کہ بلوچستان کی مختلف جیلوں میں اس واقعہ سے پہلے چھیالیس افراد پاکستان میں غیر قانونی طور پرداخل ہونے کے جرم میں قید ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر افراد اپنی قید کی مدت پوری کر چکے ہیں اور اپنے گھروں کو جانے کے لیے بے چین ہیں۔ |