مبشر زیدی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی |  |
 |  اس سال پینتیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ملک بدر کیا گیا ہے |
عمان سے بے دخل کئے گئے چھ سو پاکستانی بدھ کو کراچی پہنچے ہیں۔ یہ افراد سمندر کے راستے تین دن کا سفر کر کے کراچی کی بندرگاہ پر پہنچے ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ جو ان پاکستانیوں کو عمان اور دیگر خلیجی ممالک کی جیلوں سے چھڑوا کر پاکستان واپس لانے کے لیے کام کر رہی ہے، کے مطابق اس سال پینتیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ملک بدر کیا گیا ہے۔ سنہرے مستقبل کے متلاشی یہ غریب لوگ مقامی ایجنٹوں کو پیسے دے کر ایران جاتے ہیں اور وہاس سے عمان اور پھر دبئ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ملک بدر ہونے والوں میں سے بیشتر پاکستان میں بے روزگار تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمان کے جیلوں میں ان پر شدید تشدد کیا جاتا ہے۔ تاہم ان میں سے بیشتر کا کہنا ہے کہ اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو وہ پھر سے خلیجی ممالک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ |