مسقط سے نکالے گئے پاکستانی واپس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسقط سے ملک بدر کیے جانے والے ساڑھے آٹھ سو سے زائد پاکستانی آج کراچی پورٹ پہنچ گئے۔ امیگریشن حکام کے مطابق یہ افراد چند ماہ قبل مسقط میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے تھے جس کے بعد انہیں جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ تاہم مسقط میں پاکستان ایمبیسی اور انصار برنی ویلفئیر ٹرسٹ کی کوششوں سے ان کی رہائی ممکن ہوئی۔ ان افراد کو دو کارگو کشتیوں میں کیماڑی لایا گیا۔ جس کے بعد امیگریشن حکام نے انہیں حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی اور بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔ حکام کے مطابق ان افراد کو لوکل ایجنٹ عمان میں نوکری کا لالچ دے کر عمان کی سرحد پر چھوڑ گئے تھے۔ جہاں سے وہ تیر کر عمان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ہر فرد سے اس کام کے دس سے پندرہ ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں جو سفر کے ٹکٹ اور دیگر اخراجات کے علاوہ ہیں۔ اس سال تقریباً چار ہزار پاکستانیوں کو مختلف خلیجی ریاستوں سے ملک بدر کیا گیا ہے۔ پچھلے ہفتے سعودی عرب سے 131 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||