| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران: غیر قانونی پاکستانی گرفتار
ایران کے سرحدی فوجیوں نے کوئی ایک سو بائیس پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر ایران داخل ہونے کی پاداش میں گرفتار کرکے تفتان کے قریب پاکستان کے سرحدی محافظوں کے حوالے کردیا ہے جبکہ پاکستان کی لیویز فورس نے کوئی پینتیس بنگالی اور چالیس افغانیوں کو غیر قانونی طور ایران داخل ہوتے وقت گرفتار کیا ہے۔ واپس بھحجے گئے ایک سو بائیس پاکستانیوں میں سے چار زخمی بھی ہیں جن میں سے دو کو علاج کی غرض سے مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر دو کو عدالتی کارروائی کے بعد ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تفتان میں سرحد کے قریب تعینات وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اہلکار آصف سہو نے بتایا ہے کہ کچھ پاکستانی ایران سے غیر قانونی طور پر ترکی داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنھیں فوجیوں نے رکنے کا کہا لیکن وہ نہیں رکے جس کے بعد فوجیوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔
تفتان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سرحد پر تعینات لیویز فورس نے کوئی پینتیس بنگالی اور چالیس افغانیوں کو غیر قانونی طور پر ایران داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ پاکستان میں غربت اور بے روزگاری سے تنگ کئی لوگ یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کام کے لیے غیر قانونی راستے بھی اختیار کیے جاتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |