چوالیس بھارتی ماہی گیر گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے چوالیس بھارتی ماہی گیروں کو ملک کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتارکر لیا ہے۔ بھارتی علاقے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے ان مچھیروں کو کراچی سے پچانوے نوٹیکل میل مشرق میں گرفتار کیا گیا۔ ان کے زیراستعمال آٹھ کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئ ہیں۔ پچھلے سال دسمبر میں دونوں ممالک نے سینکڑوں ماہی گیروں کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت رہا کیا تھا۔ مگر اس سال پھر دونوں ملکوں کے کوسٹ گارڈز نے ماہی گیروں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ پاکستان میں بھارت کے سفیر شیو شنکر مینن نے کل پاکستانی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقات کی ہے جس کے بعد جاری کیے گئے ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ میں دونوں ملکوں میں قید ماہی گیروں کی رہائی کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس سال اب تک سات سو کے لگ بھگ بھارتی ماہی گیر گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ ایک سو کے قریب پاکستانی ماہی گیر بھارتی جیلوں میں قید بتائے جاتے ہیں۔ پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیر بار بار منع کرنے کے باوجود پاکستان کی سمندری حدود میں آکر مچھلیاں پکڑتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||