قلات: بم حملہ، دالبندین پٹڑی تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر قلات میں نامعلوم افراد نے ایک سرکاری کوارٹر پر دستی بم پھینکا ہے جس سے تین اہلکار معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں فرنٹیئر کور کے نائب صوبیدار محمد یوسف، سپاہی محمد صفدر اور اور ایک خفیہ ایجنسی کے اہلکار غلام صابر شامل ہیں۔ قلات پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح نامعلوم افراد نے دیسی ساخت کا ایک دستی بم بابو محلہ میں ایک سرکاری کوراٹر پر پھینکا جس سے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا ہے کہ زخمیوں کو شیشے کے ٹکڑے لگے ہیں۔ رازق بگٹی نے یہ بھی بتایا کہ بدھ کی رات ڈیرہ مراد جمالی کے قریب شوری کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک مال گاڑی پر فائرنگ کی لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دالبندین میں ریل کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی رات دو اور تین بجے کے درمیان پیش آیا۔ دالبندین ریلوے پولیس کے اہلکار نے بتایا ہے کہ دھماکے سے پٹڑی کاقریباً ڈیڑھ فٹ کا ٹکڑا اڑ گیا جسے مرمت کر کے تفتان سے کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کو روانہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ بدھ کو صوبہ بلوچستان کے شہر سوئی سے ٹیلیفون پر لوگوں نے بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے لوٹی سنگسیلہ اور گوڑی کے علاقوں پر گولہ باری کی ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سرکاری سطح پر فائرنگ کے تبادلے کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا تھا کہ علاقے میں صورتحال بہتر ہے اور کوئی اس طرح کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں کہ مسلح بگٹی قبائلیوں نے بعض مقامات پر راکٹ داغے۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ اگرچہ گولہ باری کے واقعات پیش آئے ہیں لیکن منگل کی نسبت حالات زیادہ کشیدہ نہیں تھے۔ بدھ کو ہی کاہان سے مری قبیلے کے لوگوں نے دعوٰی کیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کاہان کے قریب گولہ باری کی ہے اور ایک مکان پر گولہ گرنے سے ایک خاتون اور اس کے تین بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ مری اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دو بچیوں کی ہلاکت طبی امداد فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں سوئی آپریشن، متعدد ہلاک14 June, 2006 | پاکستان سوئی اور پنجگور میں دھماکے06 June, 2006 | پاکستان سوئی: آتش زدگی میں کئی زخمی26 May, 2006 | پاکستان تحصیلدار قتل، 3 کھمبے اڑا دیے گئے15 May, 2006 | پاکستان سوئی: تحصیلدار اور دو لیویز اغوا 13 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||