سوئی کے کئی علاقوں پرگولہ باری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر سوئی سے ٹیلیفون پر لوگوں نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ کو لوٹی سنگسیلہ اور گوڑی کے علاقوں پر گولہ باری کی ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ مسلح بگٹی قبائلیوں نے بعض مقامات پر راکٹ داغے ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ اگرچہ گولہ باری کے واقعات پیش آئے ہیں لیکن گزشتہ روز کی نسبت حالات زیادہ کشیدہ نہیں تھے۔ سوئی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ بدھ کو سنگسیلہ گوڑی اور لوٹی کے قریب مسلح بگٹی قبائلیوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری سطح پر فائرنگ کے تبادلے کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ علاقے میں صورتحال بہتر ہے اور کوئی اس طرح کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ ادھر کاہان سے مری قبیلے کے لوگوں نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کاہان کے قریب گولہ باری کی ہے اور ایک مکان پر گولہ گرنے سے ایک خاتون اور اس کے تین بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ مری اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دو بچیوں کی ہلاکت طبی امداد فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں جب سے مبینہ فوجی کارروائی شروع کی گئی ہے تب سے علاقے میں خوراک کی قلت پائی جاتی ہے اور طبی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس بارے میں صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو ڈیرہ بگٹی اور کاہان سے کسی تشدد کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں سوئی آپریشن، متعدد ہلاک14 June, 2006 | پاکستان سوئی اور پنجگور میں دھماکے06 June, 2006 | پاکستان سوئی: آتش زدگی میں کئی زخمی26 May, 2006 | پاکستان تحصیلدار قتل، 3 کھمبے اڑا دیے گئے15 May, 2006 | پاکستان سوئی: تحصیلدار اور دو لیویز اغوا 13 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||