BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ: افغان پناہ گزین گرفتار

افغان پناہ گزین (فائل فوٹو)
پاکستان کے مختلف شہروں میں افغان پناہ گزینوں کی بڑی تعداد آباد ہے
کوئٹہ میں پولیس نے لگ بھگ ایک سو افغان پناہ گزینوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے جن میں جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے مطابق زیادہ تردینی مدارس کے طالبعلم ہیں۔

کوئٹہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس غلام محمد ڈوگر نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے کوئی ایک سو افغانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔

ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور پھر خصوصًا بلوچستان میں بڑی تعداد میں افغان مقیم ہیں تو اچانک یہ کارروائی کیوں شروع کی گئی ہے تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس کا علم نہیں ہے اعلیٰ حکام ہی اس کا جواب دے سکتے ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے اس بارے میں کہا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق دینی مدارس کے اٹھانوے طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لفظ افغانی ہونا جرم ہے تو پاکستان میں لاکھوں افغانی رہ رہے ہیں پھر ان سب کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔

بلوچستان میں متحدہ مجلس عمل اور مسلم لیگ کی مخلوط حکومت قائم ہے۔

ستار چشتی نے کہا ہے کہ انہوں اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے رابطے کیے ہیں اور انہیں یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جو بے گناہ ہوں گے انہیں رہا کر دیا جائےگا اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ آئندہ کا لائحہ عمل بعد میں طے کریں گے۔

اسی بارے میں
کوئٹہ میں بم دھماکے
13 August, 2004 | پاکستان
کوئٹہ میں جھگڑا، بارہ زخمی
03 August, 2004 | پاکستان
کوئٹہ میں دو بم دھماکے
30 June, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد