کوئٹہ میں دو بم دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ شہر میں بدھ کی صبح یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں سے ایک میں بم ناکارہ بنانے والے محکمے کا اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ یہ دھماکے بیس منٹ کے وقفے سے جان محمد روڈ پر ہوئے ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ پرویز بھٹی نے کہا ہے یہ دھماکہ خیز مواد دیسی ساخت کا تھا اور اس کا مقصد دہشت پھیلانا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پہلے دھماکے کے بعد بم ناکارہ بنانے والے محکمے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اسی دوران دوسرا دھماکہ ہوا جس سے ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایسے مواد سے آواز اور دہشت تو ضرور ہوتی ہے لیکن اس سے نقصان نہیں ہوتا ہے۔ ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا ہے کہ ایک شخص نالی کے کنارے رفع حاجت کے لیے بیٹھا اور ساتھ ہی ایک پلاسٹک کا لفافہ چھوڑ کر چلا گیا جس سے یہ دھماکے ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پرویز بھٹی نے بتایا ہے کہ یہ دھماکے صوبے میں ڈیڑھ سال سے جاری دھماکوں اورراکٹ فائرنگ کے سلسے کی ایک کڑی ہے اور اس بارے میں مذید تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے اتوار کے روز کوہلو میں نا معلوم افراد اور لیویز کے درمیان جھڑپ میں دو لیویز کے اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے اس کے بعد فرنٹیئر کور کو علاقے میں بھیج دیا گیا تھا۔ علاقے میں اس وقت فائرنگ کا سلسلہ کسی حد تک رکا ہوا ہے لیکن کشیدگی بدستور پائی جاتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||