BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 May, 2004, 06:47 GMT 11:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کان میں دھماکہ، پندرہ مزدور ہلاک؟

کوئٹہ
کان کے اندر پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کا کام جاری
کوئٹہ کے قریب کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے جو پندرہ مزدور ملبے تلے دب گئے تھے ان کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

ان مزدوروں کا تعلق صوبہ سرحد کے علاقے سوات اور دیر سے بتایا گیا ہے۔

منگل کی شام تیرہ مزدور کوئی بائیس سو فٹ گہرائی میں کام کر رہے تھے جبکہ دو مزدور بارہ سو فٹ کی گہرائی میں راستے پر تھے کہ اچانک میتھین گیس بھر گئی جس سے کوئلے کی کان میں زبردست دھماکہ ہوااور کان بیٹھ گئی۔

عینی شاہد غلام مصطفی کرد نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ کان کے اندر پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

امدائی کام کرنےوالوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کانیں میں پھنسے ہوئے مزدوروں کا بچنا مشکل ہے کیونکہ میتھین زہریلی گیس ہے جس میں سانس لینا بھی دشوار ہوتا ہے۔ تین لاشوں کو جو کہ دھماکے میں برئی طرح جھلس گئی تھیں کان سے ابتدا ہی میں نکال لیا گیا تھا۔ بعد میں بارہ مزدوروں کی لاشیں نکالی گئیں۔

یہ کوئلے کی کان کوئٹہ سے چالیس کلومیٹر مشرق میں سنجیدی کے علاقے میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق متعلقہ حکام جاء وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں حادثے معمول سے ہوتے رہے ہیں جس کی وجہ ماہرین احتیاطی تدابیر کے بغیر کام کرنا بتاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئلے کی کمپنیاں یا مالکان مزدوروں کو مروجہ سہولیات فراہم نہیں کر پاتے۔

اس وقت بلوچستان میں لگ بھگ دو سو پچاس کانیں کوئلہ پیدا کر رہی ہیں جن سے کوئی ساٹھ ہزار خاندان وابستہ ہیں۔ ان میں بیشتر کا تعلق صوبہ سرحد کے علاقے سوات اور دیر وغیرہ سے بتایا گیا ہے۔ ان کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے بتایا ہے کہ یہاں اکثر مزدور غلام کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں کیونکہ ایسے ایجنٹ اس کاروبار سے منسلک ہیں جو ان مزدوروں کو راغب کرنے کے لئے دس ہزار سے بیس ہزار روپے سود پر قرضہ دیتے ہیں جو یہ ساری عمر نہیں اتار پاتے اور تمام زندگی ان کوئلے کی کانوں میں گزار دیتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد