BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 May, 2004, 07:28 GMT 12:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پادری اغوائیوں کے چنگل سے فرار

فادر ولسن
پادری کے مطابق انہیں اغوا کر کے پشاور کی طرف لے جایا گیا
کوئٹہ سے مبینہ طور پراغوا ہونے والے پادری نے اسلام آباد سے فون پر بتایا ہے کہ وہ اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ آئے ہیں۔

پولیس اور اقلیت برادری کے نمائندوں کے مطابق پادری ولسن فضل نے فون پر بتایا ہے کہ کچھ لوگ انہیں پشاور لے جا رہے تھے کہ اٹک کے پاس وہ ان کے چنگل سے بھاگ نکلے۔ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے بتایاہے کہ پادری ولسن نے صبح پانچ بجے اپنی بازیابی کی اطلاع دی ہے تاہم انھیں تفصیلات کا علم نہیں ہے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کوئٹہ رحمت اللہ نیازی نے بی بی سی کو بتایا ہے پادری نے آج صبح انہیں بھی اپنی بازیابی سے مطلع کیا ہے۔ رحمت اللہ نیازی کے بقول پادری نے کہا ہے کہ اغوا کاروں کی داڑھیاں نہیں تھیں تاہم یہ معلوم بھی نہیں ہے کہ وہ کون لوگ تھے۔ابھی تک پادری اسلام آباد میں ہیں اور کوئٹہ نہیں پہنچے۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے اقلیتی امور کے وزیر جے پرکاش رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر اور دیگر نے اخباری کانفرنس میں بتایا تھا کہ پادری ولس فضل کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے اور اس بابت ائیرپورٹ تھانے میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پادری کو دھمکی آمیز خطوط مل رہے تھے جس پر انہوں نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے انھیں دو مسلح محافظ دیے تھے لیکن بقول پولیس والوں کے وہ ان سرکاری محافظوں کو ساتھ نہیں رکھتے تھے بلکہ محض گھر پر تعینات کیے رکھتے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد