عزیز اللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ |  |
 |  کوئٹہ سے پہلے بھی کئی القاعدہ ارکان کو گرفتار ہو چکے ہیں |
کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق القاعدہ تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی جا رہی۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں حساس اداروں نے پولیس اہلکاروں کی مدد سے ایک مقام پر چھاپہ مارا ہے جہاں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا تعلق ازبکستان اور عراق سے بتایا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ان کا تعلق القاعدہ سے ہو سکتا ہے۔ مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی سے ایک مشتبہ افغان باشندے کو گرفتار کیا تھا جس نے ان دو افراد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ اس سلسلے میں سرکاری سطح پر رابطہ قائم کیا گیا تو افسران نے تصدیق نہیں کی تاہم پولیس زرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ منگل کی شام سیٹلائیٹ ٹاؤن سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ |