BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 October, 2004, 10:18 GMT 15:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مساجد میں نمازیوں کی تلاشی

کوئٹہ میں حالیہ دھماکے کا منظر
کوئٹہ میں کئی مرتبہ سائیکلوں کو بم نصب کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے
کوئٹہ میں تمام بڑی مساجد اور امام بارگاہوں میں نمازیوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔ تھیلے اور بیگ وغیرہ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کے علاوہ مساجد اور امام بارگاہوں کے قریب پارکنگ بھی منع ہے۔

یہ اقدامات سیالکوٹ اور ملتان میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے بعد کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ کے پولیس چیف پرویز رفیع بھٹی نے کہا ہے کہ شہر میں فرقہ وارانہ تشدد کے بڑے بڑے واقعات رو نما ہو چکے ہیں اور اب حالیہ صورتحال میں انتہائی سخت اقدامات ضروری ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ پولیس تعینات کی گئی ہے نماز جمعہ کے دوران مساجد کے قریب سڑ کوں اور گلیوں میں ٹریفک معطل کر دی گئی تھی۔

پرویز رفیع بھٹی نے کہا ہے کہ مساجد کے قریب گلیوں میں بھی پولیس تعینات ہے تاکہ نماز کے بعد لوگوں کی واپسی کے وقت کوئی تخریبی کارروائی نہ ہو سکے انہوں نے کہا ہے کہ اس کے لیے گلیوں میں پارکنگ ممنوع قرار دی گئی ہے کسی قسم کی گاڑی موٹر سائیکل اور سائیکل وغیرہ کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات اب کچھ عرصہ تک جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں کوئٹہ میں سائیکل پر بم نصب کرکے کئی دھماکے کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو مارچ کو عاشورہ کے جلوس پر اور گزشتہ سال چار جولائی کو امام بارگاہ پر خودکش حملے کیے گئے تھے۔

ادھر گزشتہ روز انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری یعقوب نے ایک اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ صوبے میں پولیس نفری میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے بھرتی کا سلسلہ عنقریب شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بم دھماکوں اور راکٹ پھینکنے میں ملوث افراد کے بارے میں اطلاع دینے والے کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد