پاکستان: امریکی میزائیل پھٹ گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق سے آنے والے سکریب میں ایک میزائل اس وقت چل گیا جب مزدور لوہے کے ٹکڑوں کی کٹائی کر رہا تھا۔ پاکستان ایران سرحد پر اس طرح کا دوسرا دہماکہ ہے۔ تفطان میں لیویز کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ گلزار نامی مزدور پاک ایران سرحد کے قریب سکریب میں لوہے کے ٹکڑوں کی کٹائی کر رہاتھا کہ ایک میزائل جس کی گولائی دو فٹ اور لمبائی کوئی اٹھ فٹ بتائی گئی ہے اچانک گیس کٹر کی تپش سے پھٹ گیا۔ لیویز نے بتایا ہے کہ میزائل ایرانی حدود میں ایک ریت کے ٹیلے سے ٹکراتا ہوا دیوار کے اندر گھس گیا جہاں سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ تحصیل تفتطان کے نائب ناظم جلیل محمدانی نے بتایا ہے کہ عراق سے بڑی مقدار میں سکریب پاکستان آرہا ہے جہاں سے یہ لاہور اور کراچی جاتا ہے۔ اس سکریب میں اکثر دھماکہ خیز مواد بھی ہوتا ہے جس سے ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے۔ دو ماہ قبل بھی اسی طرح اسی مقام پر سکریب میں دھماکہ ہوا تھا۔ عراق جنگ سے پہلے افغانستان سے چمن کے راستے بھی بڑی مقدار میں سکریب آتا رہا ہے۔ان دنوں سکریب آ تو رہا ہے لیکن اس کی مقدار پہلے کی نسبت کم ہے۔ افغانستا ن میں امریکہ نے طالبان حکومت کے خاتمے کے لیے زبردست بمباری کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||