کوئٹہ میں ہڑتال جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں آج نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت اور ان کی میت ورثا کے حوالے نہ کرنے کے خلاف متحدہ حزب اختلاف کی اپیل پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی۔ اہم شاہراہوں پر مختلف مقامات پر مظاہرین نے روڈ بلاک کیئے قلات خضدار اور حب کے مقامات پر کوئٹہ کو کراچی سے منسلک کرنے والی شاہراہ بلاک کی گئی جبکہ کوئٹہ سے جیکب آباد کے راستے لاہور جانے والی شاہراہ ڈیرہ اللہ یار اور دیگر مقامات پر بند کی گئیں۔ کوئٹہ میں ہڑتال کے دوران بازار اور بڑی شاہراہیں ویران پڑی تھیں ۔ علاقے میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے لیکن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ غلام محمد تیبو نے بتایا ہے کہ جب سے یہ تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں کوئٹہ میں تب سے کوئی چھ سو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن بے گناہ لوگوں کو چھوڑ دیا گیا ہے اور اب پولیس کی تحویل میں کوئی دو سو لوگ ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
یہ ہڑتال حزب اختلاف کی جماعتوں کی اپیل پر کی گئی جن میں اپنے آپ کو محکوم کہلوالنے والی قوم پرست جماعتوں کے اتحاد پونم، اتحاد برائے بحالئی جمہوریت یعنی اے آر ڈی اور عوامی نیشنل پارٹی شامل ہیں۔ متحدہ اپوزیشن نے تین ستمبر سے احتجاجی مہم کا آغاز کیا ہے اور یہ ہڑتال اسی تحریک کا حصہ ہے۔ نیشنل پارٹی کے لیڈر اور رکن صوبائی اسمبلی رحمت بلوچ نے کہا کہ کامیاب ہڑتال سے ثابت ہو گیا ہے کہ بلوچستان کے لوگ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو نہ صرف ناپسند کرتے ہیں بلکہ ان پالیسیوں پر سخت غصہ میں ہیں۔ بلوچستان کے دیگر اضلاع جیسے گوادر تربت پسنی اروماڑہ اور پنجگور میں مکمل ہڑتال رہی۔ پنجگور سے تحصیل ناظم رحمدل بلوچ نےبتایا کہ قوم پرست لیڈروں کے خلاف یہاں مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔ مکران ڈویژن کے کچھ علاقوں میں لوگوں نے ریلیاں نکالی ہیں۔ ڈیرہ مراد جمالی سبی نوشکی دالبندین اور دیگر علاقوں میں ہڑتال رہی جبکہ حب میں لوگوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔ صوبے کےشمالی علاقوں میں بھی آج ہڑتال کی گئی ۔ قلعہ عبداللہ میں دکانیں بند رہیں جبکہ شمالی علاقوں کی طرف جانے والی شاہراہ کو کچلاک کے مقام پر بلاک کیا گیا ہے جہاں مقامی قائدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں احتجاج پر متعدد گرفتاریاں05 September, 2006 | پاکستان قلات: الیکشن آفس نذرِ آتش05 September, 2006 | پاکستان بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال 06 September, 2006 | پاکستان سندھ: کئی شہروں میں ہڑتال، مظاہرے06 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||