سندھ: کئی شہروں میں ہڑتال، مظاہرے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت اور لاش ورثاء کے حوالے نہ کرنے کے خلاف صوبہ سندھ کے کئی شہروں میں بدھ کو ہڑتال کی گئی اور احتجاجی جلوس نکالے گئے۔ قوم پرست جماعت جیئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے بدھ کے لیئے ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی، بعد میں جس کی دیگر جماعتوں نے بھی حمایت کی۔ کراچی میں لیاری، گلشن حدید سمیت بلوچ اور سندھی آبادی والے علاقوں میں اکثر کاروبار بند رہا۔ لیاری میں حفاظتی انتظامات سخت کئے گئے اور صورتحال کشیدہ تھی۔ اس طرح دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی سندھی آبادی والے علاقوں قاسم آباد، وحدت کالونی، میں کاروبار معطل رہا جبکہ کچھ مقامات پر ٹائر جلائے گئے اور دو کاروں کو نذر آتش کیا گیا۔ لاڑکانہ، گھوٹکی، کندھ کوٹ، پنو عاقل، دادو، کوٹڑی، ٹنڈو محمد خان، سمیت اکثر شہروں میں کاروبار بند ہے۔ دادو میں ہڑتال کے دوران نامعلوم افراد نے ایک کار کو آگ لگا دی پولیس نے جیئے سندھ کے پانچ کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ نوابشاہ میں قومی شاہراہ پر مظاہرین نے احتجاج کیا، جس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں اور نو افراد حراست میں لیا گیا۔ جبکہ خیرپور میں دو افراد کو احتجاج کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ کندھ کوٹ میں نامعلوم افراد نے شہر میں ہوائی فائرنگ کی جبکہ میروخان میں کریکر کے دھماکے کئے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال 06 September, 2006 | پاکستان مینگل استعفیٰ پیش نہ کرسکے05 September, 2006 | پاکستان ’متحدہ اپوزیشن ہڑتال کرےگی‘31 August, 2006 | پاکستان ’حکومتی جرگے کا فیصلہ قبول نہیں‘31 August, 2006 | پاکستان بلوچستان: حالات معمول کی طرف 31 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||