’متحدہ اپوزیشن ہڑتال کرےگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بلوچستان میں فوجی کارروائی، قوم پرست رہنما نواب اکبر خان بگٹی کی ہلاکت، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی حراست اور حدود قوانین میں ترامیم جیسے حکومتی اقدامات کے خلاف اپوزیشن کی ہڑتال فوجی حکمرانوں کے خلاف احتجاج کا آغاز ہوگا۔ اس بات کا اعلان پشاور میں متحدہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں کیا۔ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صابر اعوان، مسلم لیگ (ن) کے حاجی اشرف کے علاوہ جمعیت علماء اسلام، تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ متحدہ حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی ہڑتال پر بھرپور عمل درآمد ہوگا۔ صابر اعوان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز نے انہیں مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے بقول اندرون شہر اور دیگر شہروں کو بھی گاڑیاں نہیں چلیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں کہ چند ماہ قبل پشاور میں متنازعہ کارٹونوں کے مسئلے پر ہڑتال نے پرتشدد شکل اختیار کر لی تھی، صابر اعوان کا کہنا تھا کہ وہ اس ہڑتال کو پرامن رکھیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے حاجی اشرف نے والدین سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو اپنے بچوں کو سکول اور کالج نہ بھیجیں۔ پشاور میں کئی تعلیمی ادارے گرمی کی چھٹیوں کے بعد کل سے دوبارہ کھل رہے ہیں۔ ہڑتال کے دوران چوک یادگار، ابدرہ چوک، جماعت اسلامی کے دفتر سے جی ٹی روڈ پر اور تختہ مسجد صدر سے جلوس نکالے جائیں گے اور جلسے منعقد کیئے جائیں گے۔ صابر اعوان نے اس موقع پر صوبے کی سطح پر حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو مستقبل میں بھی فوجی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کو آگے لیجانے کے لیئے مل کر کام کرے گی۔ | اسی بارے میں ’بگٹی کی لاش نکالنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں‘30 August, 2006 | پاکستان بگٹی کی میت پر اٹھتے سوالات30 August, 2006 | پاکستان بگٹی کی ہلاکت پر پشاور میں احتجاج31 August, 2006 | پاکستان کچھ لوگ حل نہیں چاہتے تھے: مزاری 30 August, 2006 | پاکستان بگٹی ہلاکت: بدلتے بیانات سے الجھاؤ31 August, 2006 | پاکستان بگٹی، ساتھیوں کی لاشوں کا مطالبہ29 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||