قلات: الیکشن آفس نذرِ آتش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر قلات میں نامعلوم افراد نے الیکشن آفس کو آگ لگا دی ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اس کے علاوہ فرنٹیئر کور نے سنگسیلہ کے نواح سے بھاری اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ نقاب پوش الیکشن آفس کے اندر داخل ہوئے اور چوکیدار کو دھمکیاں دی اور دفتر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے چند گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے تاہم دفتر کے کچھ کمروں میں فرنیچر اور ریکارڈ جل گیا ہے۔ قلات سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد کئی بینک سرکاری دفاتر اور نجی املاک کو جلایا گیا ہے۔ ادھر ڈیرہ بگٹی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سنگسیلہ کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ فرنٹیئر کور کے ترجمان نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سنگسیلہ کے نواح سے فرنٹیئر کور نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسلحے میں مارٹر گولے اسلحے کے تیس ڈبے تین سو اکیس دستی بم راکٹ لانچر اور لانچر کے گولے برآمد ہوئے ہیں۔ اس مقام سے پہلے بھی اسلحہ برآمد ہونے کی دعوے کیے جا چکے ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان: احتجاج پر متعدد گرفتاریاں05 September, 2006 | پاکستان مینگل استعفیٰ پیش نہ کرسکے05 September, 2006 | پاکستان بلوچستان کارروائی جاری رہیگی: آفتاب05 September, 2006 | پاکستان ’بگٹیوں کو باہر سے اسلحہ ملتا تھا‘04 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||