BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 October, 2006, 12:52 GMT 17:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ ایکسپریس پرحملہ، 2 زخمی

کوئٹہ
کوئٹہ سمیت صوبہ کے بیشتر علاقوں میں سکیورٹی سخت ہے
بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی کوئٹہ ایکسپریس پرفائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق کوئٹہ سےلاہور جانے والی گاڑی پر 2 راکٹ بھي فائر ہوئے ہیں جو گاڑی کونہیں لگے۔

کوئٹہ سے لاھور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس پر سبی اور ضلع بولان کے درمیانی علاقے پنیرمیں یہ حملہ جمعرات کو ہوا۔ راکٹ تو گاڑی کو نہیں لگے تاہم کئی منٹوں تک جاری فائرنگ سے چھ گولیاں تین مختلف بوگیوں کو لگی ہیں جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

سبی میں سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو ابتداہی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

بعدمیں کوئٹہ ایکسپریس کو لاہور کی طرف روانہ کردیا گیا تاہم سبی او مچھ کے درمیان ریلوے روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت کوعارضی طور پر معطل کر کے پنیر کے علاقے میں نامعلوم افرادکی تلاش شروع کردی گئی۔حکام کے مطابق کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ادھر بلوچ مزاحمت کاروں نےجمعرات کو پیرکوہ کے مقام پر ایک اور گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس کی تصدیق نہ ہوسکی ـ

دوسری جانب بلوچستان کےضلع جعفرآباد میں پولیس نے عید کے روز فارنگ کے اس واقعہ کے الزام میں دو افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے جس میں مگسی قبلے کے دوگروپوں کے درمیاں تصادم میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈی ایس پی جعفرآباد نے واقعہ کی وجہ سیاہ کارہ کے علاقے میں پانچ سال قبل ایک لڑکے اور لڑکی کی قتل بتائی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد