کوئٹہ میں بم دھماکہ، گیارہ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں سٹی پولیس تھانے کے قریب ایک دھماکے میں کم از کم گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ شہر کے معروف تجارتی مرکز اور سٹی پولیس تھانے کے درمیان واقع سائیکل سٹینڈ میں ہوا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ غلام قادر تھیبو نے بتایا ہے کہ یہ دیسی ساخت کا بم تھا جو سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس بارے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ سول ہسپتال میں موجود ڈاکٹر انور نے بتایا ہے کہ گیارہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی کو معمولی زخم آئے ہیں۔ کوئٹہ میں عید اور کرسمس کے حوالے سے ان دنوں لیاقت بازار میں بڑی تعداد میں لوگ خریداری میں مصروف ہیں۔ جس مقام پر دھماکہ ہوا ہے اس کے قریب ایک بڑا شاپنگ سنٹر اور خشک میوے کی منڈی ہے جبکہ دوسری طرف لیاقت بازار ہے ۔ | اسی بارے میں سابق فراری بگتی کمانڈر ہلاک19 December, 2006 | پاکستان کوئٹہ: دو راکٹ حملے18 December, 2006 | پاکستان گاڑی نہ روکنے پر ہلاک کر دیا15 December, 2006 | پاکستان کوئٹہ: دھماکے جاری، حکام خاموش11 December, 2006 | پاکستان مشرف کے قیام کے دوران دھماکے09 December, 2006 | پاکستان بلوچستان دھماکہ: 1 ہلاک،4 زخمی09 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||