BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 December, 2006, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سابق فراری بگتی کمانڈر ہلاک

بارودی سرنگ
پولیس کے مطابق دھماکہ بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا ہے
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں ہونے والے ایک دھماکے میں سابق فراری کمانڈر بنگان بگٹی ہلاک جبکہ ان کے چار ساتھی زخمی ہو گئے ہیں۔

آج صبح بنگان بگٹی گاڑی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ آرہے تھے جب گورزان کے مقام پر ایک دھماکہ ہوا جس سے بنگان سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ لیکن بعد میں بنگان دم توڑ گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی وڈیرہ بندہ خان شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈیرہ غازی خان لے جایا گیا ہے۔

سرکاری حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ بارودی سرنگ کا دھماکہ تھا ۔ انھوں نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان ظاہر کرنے والے آزاد بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے۔

ڈیرہ بگٹی
اس سال انتیس جون کو بنگان بگٹی اور سعید بگٹی نے اپنے چوبیس ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا

آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قوم اور قائدین سے غداری کرنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔ اس سے پہلے قبل ایک اور مفرور کمانڈر سعید بگٹی کے گھر کے قریب بھی بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی جس کے پھٹنے سے سعید بگٹی کا رشتہ دار زخمی ہو گیا تھا۔

سابق مفرور کمانڈر بنگان بگٹی اور سعید بگٹی، نواب اکبر بگٹی کے قریبی محافظوں میں شامل تھے اور نواب اکبر بگٹی کے پہاڑوں پر جانے کے بعد بھی کوئٹہ سے جانے والے صحافیوں نے انہیں نواب اکبر بگٹی کے قریب دیکھا تھا۔

اس سال انتیس جون کو بنگان بگٹی اور سعید بگٹی نے اپنے چوبیس ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد ڈیرہ بگٹی میں ان کمانڈروں کی مدد سے بڑی فوجی کارروائیوں کی اطلاعات پہنچی تھیں اور آخرکار چھبیس اگست کو نواب اکبر بگٹی کو مبینہ طور پر ایک فوجی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
بارودی سرنگ سے ایک ہلاک
21 May, 2006 | پاکستان
ڈیرہ بگٹی میں دھماکے
18 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد