ڈیرہ بگٹی میں دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے کم سے کم پانچ سیکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک اور تیرہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی جا رہی۔ ڈیرہ بگٹی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھمبور کے قریب کھدائی کے دوران ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہو ئے ہیں۔ دوسرا دھماکہ کرمو وڈھ کے علاقے میں ہوا ہے جہاں فوجیوں کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی ہے۔ اس دھماکے میں تین اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اس علاقے سے بارودی سرنگوں کی صفائی کر دی گئی تھی۔ یہ علاقہ کوہلو ضلعے کے قریب واقع ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے پہلے لاعلمی کا اظہار کیا اور پھر معلومات حاصل کرنے کے بعد انھوں نے کہا کہ دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یوم آزادی کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے تھے جہاں کم سے کم چار افراد ہلاک اور گیارہ کے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے۔ اسی روز ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں بگٹی مسلح قبائلیوں نے گیس پائپ لائن بجلی کے کھمبے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے چوکیوں پر حملوں کے دعوے بھی کیے تھے۔ |
اسی بارے میں کوہلومیں دھماکہ، 3 فوجی ہلاک30 July, 2006 | پاکستان راجن پور:گیس پائپ لائن تباہ05 August, 2006 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن تباہ08 August, 2006 | پاکستان ’ڈیرہ بگٹی پر فضائی حملے‘05 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||