بگٹی کے بیٹے پر بغاوت کا مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگست میں حکومتی فورسز کے ساتھ مبینہ جھڑپ کے دوران ہلاک ہوجانے والے نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل بگٹی کے خلاف کوئٹہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جمیل بگٹی کے خلاف پولیس کے تھانہ سریاب میں بغاوت کا مقدمہ 505، 353 اور 120 اے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ بلوچستان پولیس کے سربراہ انسپکٹر جنرل چوہدری محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ (جمیل بگٹی کے خلاف) مقدمہ چند روز قبل درج کیا گیا تھا۔ تھانہ سریاب کے ایک اہلکار کے مطابق گذشتہ ماہ سابق وزیر اعلیٰ میر ہمایوں مری کی رہائش گاہ پر ایک اخباری کانفرنس کے دوران جمیل اکبر بگٹی نے اشتعال انگیز باتیں کی تھیں۔ اس بارے میں جب جمیل اکبر بگٹی سے رابطہ قائم کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ذرائع ابلاغ سے ہی معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف بغاوت کا کوئی مقدمہ درج کیا گیا، لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے صورتحال پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاہم جب تک صورتحال واضح نہیں ہوجاتی وہ اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کرینگے۔ | اسی بارے میں جے ڈبلو پی کے عہدیدار مستعفی28 October, 2006 | پاکستان عید پر بلوچستان میں ’یوم سیاہ‘25 October, 2006 | پاکستان حقوق کی لڑائی کے لیئے بلوچ جرگہ23 September, 2006 | پاکستان ’بگٹی مشرف کی ایما پر قتل ہوئے‘07 September, 2006 | پاکستان ’بلوچ بگٹی کا خون معاف نہیں کرینگے‘26 August, 2006 | پاکستان اکبر بگٹی کا سوانحی خاکہ26 August, 2006 | پاکستان نواب اکبر بگٹی فوجی آپریشن میں مارے گئے26 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||