بارودی سرنگ سے ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جبکہ کاہان میں سیکیورٹی فورسز کے حملوں کی اطلاع ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ پٹوخ اور حبیب راہی کے درمیان کچھ لوگ فصل کی کٹائی کر رہے تھے کہ اچانک ایک کا پاؤں بارودی سرنگ پر آیا ہے جس سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ ادھر کاہان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنت علی اور ریخ کے علاقوں پر فضائی حملے کیے گئے ہیں جس سے ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس واقع کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ جب بلوچستان حکومت کے ترجمان راز ق بگٹی سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیراللہ یار: دو پولیس اہلکار ہلاک17 May, 2006 | پاکستان مری اور دو بیٹوں کو 60 سال قید 18 May, 2006 | پاکستان ’بگٹی خواتین مالی امداد دیتی ہیں‘19 May, 2006 | پاکستان تحصیلدار قتل، 3 کھمبے اڑا دیے گئے15 May, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی میں واپسی16 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||