مری اور دو بیٹوں کو 60 سال قید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب خیر بخش مری اور ان کے دو صاحبزادوں کو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر ساٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ چار مختلف مقدمات میں نواب خیر بخش مری ان کے بیٹے رکن صوبائی اسمبلی بالاچ مری اور خیر بیار مری کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج نے تینوں ملزمان کو ان کی غیر حاضری میں سزا سنائی ہے۔ یہ مقدمات گزشتہ سال مارچ میں کوئٹہ کے قریب نیو کاہان یا مری کیمپ پر پولیس چھاپوں کے دوران اسلحے کی برآمدگی کے حوالے سے درج کیئے گئے تھے۔ پولیس نےان چھاپوں کے دوران دعوی کیا تھا کہ نیو کاہان یا مری کیمپ سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا اور وہاں اذیت خانے بنائے گئے تھے ۔ نواب خیر بخش مری اور ان کے بیٹوں کے خلاف اس کے علاوہ اور بھی مقدمات درج ہیں ۔ نیو کاہان یا مری کیمپ وہ علاقہ ہے جہاں مری قبیلے کے وہ لوگ آباد ہوئے ہیں جو نواب خیر بخش مری کے ساتھ افغانستان سے واپس آئے تھے۔ اس علاقے کو مری کیمپ اور نیو کاہان دونوں ناموں سے جانا جاتا ہے۔ نواب خیر بخش مری ان دنوں کراچی میں ہیں جبکہ ان کے بیٹوں کا کچھ علم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی بالاچ مری کبھی کبھار کوئٹہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ٹیلیفون پر باتیں کرتے ہیں لیکن ان کے ٹھکانے کا کچھ علم نہیں ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں احتجاج کا اعلان25 November, 2005 | پاکستان نواب مری کے بیٹوں کے وارنٹ15 September, 2004 | پاکستان خیر بخش مری کے گھر پر چھاپہ14 March, 2006 | پاکستان ’مشرف بش کا غصہ ہم پر نکال رہا ہے‘15 March, 2006 | پاکستان بلوچستان باغی کیوں؟09 February, 2005 | پاکستان بلوچ قوم پرستی کا ارتقاء12 February, 2005 | پاکستان بلوچ قوم پرستی کا تاریخی پس منظر 11 February, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||