BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 September, 2004, 11:16 GMT 16:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نواب مری کے بیٹوں کے وارنٹ

بلوچستان
کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نےنواب خیر بخش مری اور ان کے تین بیٹوں کے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر تیسری مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ یہ نوٹس اخبارات میں اشتہار کے طور پر شائع کیا جائے۔

نواب خیر بخش مری ان کے بیٹے چنگیز مری، حیربیار مری، بالاج مری اور دیگر کے خلاف کوہلو کے ایک نائب ناظم اور ایک سرکاری اہلکار کی ہلاکت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ واقعہ اس سال مارچ میں پیش آیا تھا۔ مقدمہ درج ہو نے کے بعد نواب مری اور ان کے بیٹے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ اس دوران نواب خیر بخش مری اور ان کے بیٹوں کے خلاف دو مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے منگل کے روز تیسری مرتبہ اس نوٹس کے ساتھ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں کہ یہ اشتہاراخبارات میں شائع ہوناچاہیے۔

اس بارے میں حبیب جالب ایڈووکیٹ سے رابطہ قائم کیا تو انھوں نے کہا ہے کہ ضابطہ فوجداری کے تحت عدالت میں حاضر ہونے کے لیے پہلے نوٹس جاری کیا جاتا ہے ۔ حاضر نہ ہونے پر دوسرا نوٹس جاری کیا جاتا ہے اور گھر کے دروازے وغیرہ پر چسپاں کر دیا جاتا ہے اور تیسری مرتبہ کم سے کم تین مقبول اخبارات میں اشتہار دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد بھی اگر مطلوب شخص حاضر نہ ہو تو عدالت میں بحث کے بعد اسے اشتہاری قرار دیا جاتا ہے۔

نواب خیر بخش مری کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ان دنوں علاج کے لیے بلوچستان سے باہر گئے ہوئے ہیں ان کے دو بیٹے ملک سے باہر ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نواب خیر بخش مری کے کوئٹہ میں واقع گھر کے باہر بڑی تعداد میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعینات کر دیئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد