BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 May, 2006, 08:09 GMT 13:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیراللہ یار: دو پولیس اہلکار ہلاک

بلوچستان
بلوچستان میں کلعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں نا معلوم افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا ہے جس میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سوئی میں دھماکے سے چار بچیاں زخمی ہوئی ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح نصراللہ چوکی پر ہیڈ کانسٹیبل عبدالفتاح اور نور محمد موجود تھے کہ اچانک نا معلوم افراد نے چوکی پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں دونوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے نا معلوم افراد نے کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج کی فائرنگ رینج میں پانچ دھماکے کیئے تھے جس میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

اس کے علاوہ سوئی کی بگٹی کالونی میں رات گئے زور دار دھماکہ ہوا ہے ۔ سوئی تھانے میں موجود پولیس افسر نے کہا ہے کہ دھماکہ گھروں کے سامنے کھلے میدان میں ہوا ہے۔ اس واقعے میں چار بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

یہ دہشت گردی کی واردات ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
عبدالصمد لاسی

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کی واردات ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد