بلوچستان دھماکہ: 1 ہلاک،4 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقے پنجگور کے قریب ایک دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور تین بچے اور ایک خاتون زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ پنجگور میں خدابدان کے علاقے میں حنیف نامی بچے کو بم ملا جس کے ساتھ وہ کھیلتے ہوئے گھر چلا گیا۔ بم کے پھٹنے سے تین بچے اور ایک خاتون زخمی ہو گئے ہیں۔ بچوں کی عمر آٹھ سال اور تیرہ سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بچے کو بم کہاں سے ملا ہے تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کل مستونگ میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا جبکہ کوئٹہ میں گزشتہ دو روز میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ نا معلوم افراد نے راکٹ داغے تھے۔ تاہم پولیس حکام اس بارے میں کچھ وضاحت نہیں کر پار ہے ہیں۔ | اسی بارے میں حقوق کی لڑائی کے لیئے بلوچ جرگہ23 September, 2006 | پاکستان کوئٹہ تفتان ریلوے پٹڑی پر دھماکے29 November, 2006 | پاکستان بلوچستان، سب سےملیں گے: دُرّانی13 October, 2006 | پاکستان عید پر بلوچستان میں ’یوم سیاہ‘25 October, 2006 | پاکستان بلوچستان اسمبلی پر راکٹ حملہ؟11 November, 2006 | پاکستان بلوچستان: دھماکے میں ایک ہلاک02 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||