بلوچستان: دھماکے میں ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر نوشکی میں ایک دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی اپیل پرجنوبی اضلاع میں کہیں مکمل ہڑتال تو کہیں جزوی ہڑتال کی گئی ہے۔ پارٹی کے کارکنوں اور قائدین کی گرفتاریوں کا سلسلہ سنیچر کو بھی جاری رہا۔ نوشکی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ محمد یونس نویں جماعت کا طالبعلم تھا اورگھر کے باہر کھڑے دوست سے ملنے آیا تو اچانک دھماکہ ہوا جس سے محمد یونس کا سر اور ہاتھ دھڑ سے الگ ہو گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ دھماکہ محمد یونس کے گھر کے باہر بجلی کے کھمبے کے پاس نصب دھماکہ خیز مواد سے ہوا یا وہ خود اسے اٹھائے ہوئے تھا۔ خضدار کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پرویز ظہور نے بتایا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں اور زحمیوں سے پوچھ گچھ کے بعد اصل حقائق کا علم ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ صوبے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی اپیل پر کہیں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تو کہیں جزوی ہڑتال کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں کچھ دوکانیں اور کاروباری مراکز کھلے رہے تو کہیں بند رہے ہیں۔ خضدار میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے جبکہ قلات میں ہڑتال نہیں ہو سکی۔ قلات سے مقامی صحافی محمود آفریدی نے بتایا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے تین اہم قائدین کو آج پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ادھر پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے جس کی قیادت بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کچکول علی ایڈووکیٹ نے کی ہے۔ | اسی بارے میں حمایت یافتہ جرگہ کا نام ومقام تبدیل04 November, 2006 | پاکستان بلوچستان اسمبلی پر راکٹ حملہ؟11 November, 2006 | پاکستان رکن اسمبلی نے استعفٰی پیش کر دیا12 November, 2006 | پاکستان بلوچستان: جھڑپوں کی اطلاعات13 November, 2006 | پاکستان کوئٹہ تفتان ریلوے پٹڑی پر دھماکے29 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||