بلوچستان: جھڑپوں کی اطلاعات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے علاقے کاہان کے قریب مسلح قبائلیوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاع ہے جس میں کم سے کم ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں ۔ کاہان کے قریب ڈاہو اور تراتانی کے علاقوں میں مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز کے قافلوں پر حملے کیے ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے مسلح قبائلیوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔ اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے آزاد بلوچ نامی شخص نے ٹیلی فون پر دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ ڈاہو میں سکیورٹی فورسز کے چھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور تراتانی میں بھی فورسز کا جانی نقصان ہوا ہے۔ سرکاری سطح پر ان حملوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ترجمان اور فرنٹیئر کور کے حکام سے بارہا رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ کوہلو سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں گزشتہ کچھ روز سے کشیدگی پائی جاتی ہے جہاں مسلح قبائلیوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق آج کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ آزاد بلوچ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن فضائی حملوں سے کچھ عام لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان اسمبلی کے چار سال 11 November, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک ہلاک28 October, 2006 | پاکستان کوئٹہ ایکسپریس پرحملہ، 2 زخمی26 October, 2006 | پاکستان کاہان کے قریب سے مسلح جھڑپیں 09 November, 2006 | پاکستان بلوچستان اسمبلی پر راکٹ حملہ؟11 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||