بلوچستان اسمبلی پر راکٹ حملہ؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان اسمبلی کی عمارت پر جمعہ کو ایک راکٹ گرا ہے لیکن اس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کوئٹہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس وزیر خان ناصر نے کہا ہے کہ یہ راکٹ نا معلوم مقام سے داغا گیا ہے جس سے بلوچستان اسمبلی کے انتظامی بلاک کی چھت کو نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رکن صوبائی اسمبلی جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ جس وقت راکٹ اسمبلی کی عمارت کو لگا ہے اس وقت وہ وہاں موجود تھے۔ راکٹ لگنے سے زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ان دنوں جاری ہے اور آنے والی تیرہ تاریخ کوبلوچستان اسمبلی اپنے چار سال پورے کر لے گی۔
جان محمد بلیدی نے اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان سے مبینہ طور پر غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف تحریک التوا پیش کی تھی لیکن حکمران مسلم لیگ اور مجلس عمل کے بیشتر اراکین نے اس کی حمایت نہیں کی جس وجہ سے تحریک بحث کے لیے منظور نہیں کی گئی۔ مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی سپیکر اسلم بھوتانی اور جماعت اسلامی کی خاتون رکن اسمبلی ثمینہ سعید نے اس تحریک پر بحت کی حمایت کی تھی۔ اس کے علاوہ جمعہ کو نہ تو حکومت اور نہ ہی حزب اختلاف کے اراکین نے درگئی میں خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی فاتحہ خوانی کی اور نہ ہی اس واقعہ کی مذمت کی گئی جبکہ باجوڑ کے واقعہ کے خلاف مجلس عمل کی پیش کردہ مذمتی قرار داد حکمراں مسلم لیگ کی حمایت سے منظور کر لی گئی تھی۔ | اسی بارے میں گورنر سرحد پر راکٹ حملہ07 November, 2006 | پاکستان ISI دفتر کے سامنے سے راکٹ برآمد07 October, 2006 | پاکستان پارلیمنٹ کے سامنے راکٹ ملے05 October, 2006 | پاکستان بلوچستان: دھماکے اور راکٹ باری04 July, 2006 | پاکستان کوئٹہ کے بعد کوہلومیں راکٹ27 May, 2006 | پاکستان بلوچستان، ٹرین پر راکٹ حملہ 04 March, 2006 | پاکستان بلوچستان میں پھر راکٹ حملے01 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||