بلوچستان، ٹرین پر راکٹ حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر نوشکی میں نامعلوم افراد نے ریل گاڑی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں ایک فائر مین زخمی ہوا ہے اور انجن کو نقصان پہنچا ہے۔ نوشکی کے ضلعی ناظم بہادر مینگل نے نوشکی کے اس پہاڑی علاقے سے جہاں سے حملہ کیا گیا ہے، ٹیلیفون پر بتایا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے تین راکٹوں سے ریل گاڑی کا نشانہ بنایا اور پھر اس پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی ہے۔ اس پہاڑی علاقے سے پہلے بھی مسلح افراد تنصیبات پر حملے کرتے رہے ہیں۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے نعیم ملک نے بتایا ہے مال گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس سے ایک فائرمین زخمی ہوا ہے جبکہ ریل کے انجن کو نقصان پہنچا ہے جس سے ٹرین کو ادھر ہی روک دیا گیاہے۔ ریل کی یہ پٹڑی کوئٹہ سے ایران کی سرحد تفتان تک جاتی ہے جس پر مہینے میں دو مرتبہ مسافر گاڑی جاتی ہے۔ یہ ریل گاڑی مہینے کی پندرہ اور یکم تاریخ کو چلتی ہے۔ یاد رہے کہ سوموار کے روز بلوچستان میں نامعلوم افراد نے دو ریل گاڑ یوں پر حملے کیے تھے جس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ ایک مسافر ٹرین چلتن ایکسپریس پر مچھ کے قریب حملہ کی گیا تھا جس سے ٹرین پٹڑی سے اتر گئی تھی ۔ اسی روز سبی ہرنائی سیکشن پر ایک ریل گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: گیس پائپ لائن اڑا دی گئی24 February, 2006 | پاکستان بلوچستان میں دو ٹرینوں پر حملہ27 February, 2006 | پاکستان بلوچستان میں مظاہرے اور گرفتاریاں03 March, 2006 | پاکستان کوئٹہ: بم دھماکہ، دو بچیاں ہلاک03 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||