کوئٹہ: بم دھماکہ، دو بچیاں ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دستی بم کے دھماکے سے دو بچیاں ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس کوئٹہ وزیر خان ناصر نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے ٹی اینڈ ٹی کالونی میں دستی بم پھینکا ہے جس سے دو بچے اور تین بچیاں زخمی ہوئی ہیں لیکن دو بچیاں ماہ نور اور مسرت ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئی ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آور کون تھے اور اس حملے کے کیا مقاصد تھے۔ حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ہیں۔ سول ہسپتال میں موجود ڈاکٹر ناصر نے بتایا ہے کہ ان کے پاس ابھی تک دو زخمی اور دو لاشیں لائی گئی ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: گیس پائپ لائن اڑا دی گئی24 February, 2006 | پاکستان کوئٹہ، وزیر کے گھر پر راکٹ حملہ25 February, 2006 | پاکستان کوئٹہ: وزیر کےگھر حملہ،20 گرفتار26 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||