بلوچستان: دھماکے اور راکٹ باری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دھماکوں کے نتیجے میں بجلی کے دو کھمبےگر گئے ہیں جبکہ لہڑی میں فرنٹیئر کور کی چوکیوں کے قریب بڑی تعداد میں راکٹ گرے ہیں۔ کوہلو کے ضلعی ناظم علی گل مری نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے کوہلو سے کوئی پندرہ کلو میٹر دور بجلی کے دو چھوٹے کھمبوں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس سے کوہلو کو بجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ لہڑی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بڑی تعداد میں راکٹ داغے جو فرنٹئیر کور کی چوکی سے کچھ فاصلے پر گرے۔ ایف سی کے حکام نے کہا ہے کہ ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ادھر ڈیرہ بگٹی اور کاہان میں گزشتہ تین روز سے سخت کشیدگی پائی جاتی جہاں مقامی لوگوں کے مطابق فضائی حملے کیئے گئے ہیں اور بعض مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی جا رہی۔ ڈیرہ بگٹی اور کاہان سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کل بڑی تعداد میں ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں نے کارروائیاں کی ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ، ٹوبو اور زین کوہ کے علاوہ کوہلو کے علاقے کاہان اور نساؤ میں فضائی حملے کیئے گئے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی سے لوگوں نے بتایا ہے کہ بعض مقامات پر مسلح بگٹی قبائلیوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں سکیورٹی فورسز کے جانی نقصان اور ایک ہیلی کاپٹر کے گرائے جانے کی اطلاع ہے اور دو کو نقصان پہنچا ہے۔ کل رات سوئی میں کلپروں کی کالونی پر نامعلوم افراد نے راکٹ داغے ہیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ سرکاری سطح پر ان واقعات کی تصدیق نہیں کی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا جبکہ فرنٹیئر کور کے حکام نے کہا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے۔انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اپنے طور پر معمول کی کارروائیاں کر رہی ہیں جن کا مقصد قومی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: تفتان ریلوے لائن پر دو دھماکے01 July, 2006 | پاکستان کوہلو دھماکے: ہیلی کاپٹروں کی پروازیں30 June, 2006 | پاکستان کوہلو: کشیدگی جاری25 June, 2006 | پاکستان پائپ لائن میں دھماکوں سے خسارہ03 June, 2006 | پاکستان کوئٹہ کے بعد کوہلومیں راکٹ27 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||