گورنر سرحد پر راکٹ حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی کے جرگے سے خطاب کے دوران حملہ کیا ہے تاہم اس حملے میں گورنر سمیت کسی کو بھی کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں سرکاری ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کے روز گورنر سرحد جو آجکل وزیر ستان کے دورے پر ہیں وانا سکاوٹس قلعہ میں ایک قبائلی جرگے سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران دو راکٹ جنوب کی طرف سے قلعہ پر فائر کیئے گئے جہاں جرگہ منعقد کیا جا رہا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق راکٹ قلعے کے اوپر سے ہوتے ہوئے ایئر پورٹ کی حدود میں جاگرے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں راکٹ گرتے ہی زوردار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔ اس واقعے کے فوری بعد سکاوٹس اور فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے اس مقام کی طرف فائرنگ شروع کردی جہاں سے راکٹ فائر کیئے گئے تھے جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے فوری بعد گورنر علی محمد جان اورکزئی جنوبی وزیرستان سے پشاور روانہ ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں گورنر اورکزئی کا پہلا دورہِ میرانشاہ06 November, 2006 | پاکستان حکومت، جرگے میں رابطے بحال07 November, 2006 | پاکستان باجوڑ: مقامی صحافی گرفتار06 November, 2006 | پاکستان ’حکومتی بیان، سراسر غلط بیانی‘06 November, 2006 | پاکستان باجوڑ کی عورتوں کی بے بسی06 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||