BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 November, 2006, 14:34 GMT 19:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گورنر اورکزئی کا پہلا دورہِ میرانشاہ

گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی
گورنر نے امن عامہ کی صورت حال بہتر کرنے پر زور دیا اور کئی ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) علی محمد جان اورکزئی بحثیت گورنر سرحد شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے پہلے سرکاری دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر تقریباً چھ سو قبائلی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے علاقے میں امن عامہ کی صورت حال بہتر کرنے پر زور دیا اور کئی ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا۔ اجتماح میں شریک عمائدین میں علماء اور قبائلی ملک حضرات بھی شامل تھے۔

تاہم اس اجتماع میں مقامی طالبان اور ان کے رہنما موجود نہیں تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس دورے کے دوران گورنر اور مقامی طالبان قیادت کے درمیان ملاقات کا امکان بھی ہے کہ نہیں؟

گورنر اور مقامی طالبان کے درمیان امن معاہدے کے بعد سے ابھی تک کوئی براہ راست ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے اس سال پانچ سمتبر کو میران شاہ میں مقامی طالبان کے ساتھ ایک امن معاہدہ کیا تھا۔

اس معاہدے کے بعد فوج اور مقامی طالبان کے درمیان تو لڑائی روک گئی ہے لیکن عام شہریوں، حکومت کے حامی ملکوں اور مبینہ مخبروں کی ہلاکت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

توقع ہے کہ گورنر میران شاہ میں رات گزارنے کے بعد کل جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا روانہ ہوں گے۔

اسی بارے میں
غیر ملکیوں کا انخلاء شروع
14 March, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد