BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 April, 2006, 06:41 GMT 11:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی وزیرستان، تشدد، نو ہلاک

دھماکے میں زخمی ایک شخص کو میران شاہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دو مختلف دھماکوں میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت نو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکہ اتوار کی شب ٹانک سے پچیس کلو میٹر دور جنڈولہ کے علاقے میں اعظم خان نامی ایک شخص کے گھر پر ہوا۔

اس دھماکے میں اعظم خان کی بیوی، ایک سات سالہ بچہ، پانچ سالہ بچی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ اعظم خان کی تین سالہ بھیجی بری طرح زخمی ہوگئی۔

فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم پولیس نے دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسرا دھماکہ ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا جس میں مسافروں سے بھری پک اپ تباہ ہو گئی۔

پولیٹکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پیر کی صبح دتا خیل سے ایک پک گاڑی میران شاہ کی طرف آ رہی تھی جو خیر قمر کے مقام پر ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

بارودی سرنگ کے پھٹنے سے گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ اس میں منظر خیل قبیلے کے تین افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل اور حیدر خیل قبیلے کا ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ تین نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا۔

دریں اثنا شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ایف سی اور مسلح قبائلی جنگجؤں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو قبائلی ہلاک اور ایف سی کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ تصادم دوپہر گیار بجے کے قریب اسوقت پیش آیا جب میر علی کے تحصیل دار نے ایف سی اور خاصہ داروں فورس کے تعاون سےدو قبایل سے اسلح اٹھانا کی کوشش کی تو اس دوران وزیر قبائل سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے ایف سی پر گولیاں چلا دیں۔ جس کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایف سی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں مسلح جنگجؤں کو ہلاک کر دیا۔

اس واقعہ کے بعد میر علی کا بازار بند ہو گیا اور لوگوں گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد