کاہان کے قریب سے مسلح جھڑپیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقے کاہان کے قریب سے مسلح قبائلیوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ جمعرات کی صبح کاہان کے قریب دیگی کے علاقے سے جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئیں اور شام کے وقت اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے آزاد بلوچ نے ٹیلیفون پر بتایا کہ دو مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔ آزاد بلوچ نے بتایا کہ کاہان کے قریب دیگی کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے ایک کیمپ پر انھوں نے حملہ کیا ہے جس میں فورسز کا جانی نقصان ہوا ہے۔ اس حملے کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے ہوائی حملے کیے ہیں۔ آزاد بلوچ نے کہا کہ کرمووڈھ کے علاقے میں بھی سکیورٹی فورسز اور مسلح قبائلیوں کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ رازق بگٹی نے کہا کہ کہ اب تو سبی سے کوہلو تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہے اور اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ | اسی بارے میں اپوزیشن: استعفیٰ، تحریک کے دعوے08 November, 2006 | پاکستان لاہور بم دھماکے، ملزمان کو سزا07 November, 2006 | پاکستان حمایت یافتہ جرگہ کا نام ومقام تبدیل04 November, 2006 | پاکستان عید پر بلوچستان میں ’یوم سیاہ‘25 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||