کوئٹہ تفتان ریلوے پٹڑی پر دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں نوشکی کے قریب کوئٹہ تفتان سیکشن پر ریل کی پٹڑی پر چار دھماکے ہوئے ہیں جن سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن پٹڑی تباہ ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے پٹڑی پر پانچ بم رکھے تھے جن میں سے چار پھٹ گئے ہیں جبکہ ایک کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ریلوے کے ایک افسر فیض محمد بگٹی نے بتایا ہے کہ چھتیس فٹ پٹڑی تبدیل کی جارہی ہے اور مرمت کا یہ کام بدھ کی شام تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس طرف نہ تو مسافر گاڑی نے اور ناں ہی کسی مال گاڑی نے آنا تھا۔ یہ دھماکے کوئٹہ سے کوئی پچانوے کلومیٹر دور ہوئے ہیں اور اس راستے پر گاڑیاں ایران کی سرحد کے ساتھ واقع شہر تفتان تک جاتی ہیں۔ اس ٹریک پر مہینے میں دو مرتبہ مسافر گاڑی اور کوئی آٹھ مال گاڑیاں جاتی ہیں۔ | اسی بارے میں ریلوے لائن بم سے اڑا دی گئی05 January, 2006 | پاکستان ریلوے لائن پر ایک اور دھماکہ07 January, 2006 | پاکستان سندھ: ریلوے لائن پر تین دھماکے13 June, 2006 | پاکستان کوئٹہ: تفتان ریلوے لائن پر دو دھماکے01 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||