سندھ: ریلوے لائن پر تین دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ سے بلوچستان جانے والی ریلوے لائن کو بم سے اڑایا گیا ہے جس کی وجہ سے منگل کے روز ریلوے ٹریفک تین گھنٹے معطل رہی۔ سندھ کے سرحدی علاقے تنگوانی کے پاس پیر کی شب دیر سے اس ٹریک پر دھماکہ کیا گیا۔ ’ڈی پی او‘ کشمور شہاب مظہر نے بی بی سی کو بتایا کہ صبح کو پولیس کو اس دھماکے کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔ تین جگہوں پر دھماکہ خیز مادے سے دھماکے کیئے گئے تھے جس وجہ سے اٹھارہ فٹ ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد بلوچستان جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس اور چلتن ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روکا گیا۔ تین گھنٹوں کی بعد ان کو روانہ کیا گیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ یہ سرحدی علاقہ ہے اس لیئے بلوچستان کے حالات کا یہاں بھی اثر ہوتا ہے۔ ان میں بھی وہ ہی عنصر ملوث ہیں جو سوئی میں سرگرم ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سکھر پولیس نے دو مشتبہ افراد کو دھماکہ خیز مادے سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے آرائیں ریلوے سٹیشن کے نزدیک بلوچستان جانے والی جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی مگر بم نصب کرنے سے قبل پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ | اسی بارے میں دھماکے اور فضائی حملے13 June, 2006 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ: پانچ ہلاک، سترہ زخمی12 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||