BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 June, 2006, 14:00 GMT 19:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھماکے اور فضائی حملے

ریل کی پٹری
بلوچستان کے شہر نوشکی اور سندھ کے شہر کشمور میں ریل کی پٹڑیوں کو دھماکوں سے اڑایا گیا
صوبہ بلوچستان کے شہر نوشکی اور سندھ کے شہر کشمور میں ریل کی پٹڑیوں کو دھماکوں سے اڑایا گیا ہے جبکہ سوئی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ سنگسیلہ کے قریب ٹوبہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے فضائی حملے کیئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں طلبا کی گرفتاری کے خلاف مری قبیلے کے طالب علموں نے احتجاج اپنی کتابوں کو آگ لگا دی ہے۔

کوئٹہ سے کوئی بیس کلومیٹر دور جنوب مغرب میں نوشکی کے مقام پر نا معلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے کوئٹہ سے تفتان ریلوے ٹریک کے ایک ٹکڑے کو اڑا دیا ہے۔ ریل وے کے حکام نے کہا ہے کہ منگل کو اس سمت کسی ریل نے نہیں جانا تھا۔

ادھر بلوچستان کے ساتھ صوبہ سندھ کے شہر کشمور میں ریل کی پٹڑی کو تین مقامات پر دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔ جعفر آباد سے مقامی صحافی ہاشم نے بتایا ہے کہ ان دھماکوں کے بعد ریل گاڑیوں کی آمد و رفت کوئی پانچ گھنٹے تک معطل رہی۔

سوئی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ پورے دن سوئی میں پانچ سے آٹھ ہیلی کاپٹر پرواز کرتے رہے ہیں اور سنگسیلہ کے قریب ٹوبہ کے مقام پر حملے بھی کیئے گئے ہیں لیکن کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ سوئی میں بگٹی کالونی سے لوگوں کو گھروں سے باہر بھی نکلنے نہیں دیا گیا۔

اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور نہ ہی انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع دی گئی ہے۔

کوئٹہ میں گزشتہ روز سریاب روڈ پر دھماکے کے حوالے سے پولیس نے چالیس سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس دھماکے میں ایک خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد